Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / میڈل جیتنے والے تمل ناڈوکھلاڑیوںکو نقد انعام

میڈل جیتنے والے تمل ناڈوکھلاڑیوںکو نقد انعام

چینائی۔16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )تمل ناڈو کے چیف منسٹر ایکے پلانسوامي نے گولڈ کوسٹ دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈلس جیتنے والے ریاست کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے گولڈ جیتنے والوں کو مختلف خط بھیج کر ملک کو فخر یہ لمحہ فراہم کرنے کے لئے مبارک باد دی۔انہوں نے ٹیبل ٹینس کھلاڑی جی ساتھیان اور اچنت شرت کمل کو سلور اور برونز میڈل جیتنے کے لئے 50۔50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔اس سے پہلے ان دونوں کھلاڑیوں کو سلور میڈلجیتنے کے لئے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان پہلے ہی کر دیا گیا تھا۔ریاستی حکومت نے اسکواش کھلاڑی دیپکا پلیکل (دو سلور) کو 60 لاکھ روپے اور جوشنا چننپا اور سورو گھوشال کو سلور میڈلس جیتنے کے لئے فی کس30 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT