Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / میڈل حاصل کرنے والو ںکو صدر کی مبارکباد

میڈل حاصل کرنے والو ںکو صدر کی مبارکباد

نئی دہلی ۔26جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج شوٹرس اور ویٹ لفٹرس جنہوں نے گلاسگو میں رواں 20ویں کامن ویلتھ گیمس میں ہندوستان کیلئے میڈلس حاصل کئے ہیں اہیں مبارکباد دی ہے۔ مکرجی نے ابھنیوبندرا ‘ ملائیکا گوئل اور سنتوشی مٹسا کے علاوہ دیگر اتھیلیٹس کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے انفرادی طور پر کامن ویلتھ گیمس میں میڈلس حاصل کئے ہیں ۔ ایک انفرادی پیغام میںصدر جمہوریہ نے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کے علاوہ ٹورنمنٹ میں دیگر مقابلوں میں شرکت کرنے والے اتھیلیٹس کیلئے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ ہندوستان نے رواں گیمس کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے پہلے ہی دن 7میڈلس حاصل کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT