Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / میڈم توساد میوزیم میں مودی کا مومی مجسمہ

میڈم توساد میوزیم میں مودی کا مومی مجسمہ

نئی دہلی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے مومی مجسمے آج میڈم توساد میوزیم کی سنگاپور، ہانگ کانگ اور بنکاک شاخوں کی زینت بن گئے جس کے ساتھ ہی وہ بھی سرکردہ عالمی قائدین کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ 65 سالہ نریندر مودی نے پیر کو ان کی 7 ریس کورس روڈ رہائش گاہ پر نجی پروگرام میں ان مومی مجسموں کا مشاہدہ کیا۔ اب انہیں میڈم توساد ہیڈکوارٹر واقع لندن لے جایا جائے گا اور28 اپریل سے عوام کو مشاہدہ کا موقع رہے گا۔ ان مجسموں میں نریندر مودی دونوں ہاتھ جوڑے ’نمستے‘ کررہے ہیں۔ وہ سفید کرتا پائجامہ اور کریم کلر جیکٹ میں ہیں۔ میڈم توساد کے پوسٹ کئے گئے ویڈیو میں مودی نے کہا کہ جہاں تک آرٹ کا تعلق ہے وہ کیا کہہ سکتے ہیں؟ میڈم توساد کی ٹیم نے غیرمعمولی کام انجام دیا ہے۔ لارڈ برہما جو عام طور پر جو کیا کرتے آپ یہ آرٹسٹ وہی سب کچھ کررہے ہیں۔ آج عوام کے سب سے بڑے خادم کی حیثیت سے مجھے اپنے ہی مومی مجسمہ سے ملنے کا موقع ملا۔

TOPPOPULARRECENT