Monday , June 18 2018
Home / دنیا / میڈونا کا کمپیوٹر ہیکر اسرائیلی پکڑا گیا

میڈونا کا کمپیوٹر ہیکر اسرائیلی پکڑا گیا

نیویارک ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا کا کمپیوٹر ہیک کرنے والا مشتبہ اسرائیلی شہری پکڑا گیا۔ ملزم کی گرفتاری پرمیڈونا نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایف بی آئی، اسرائیلی پولیس اور ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہیکر کو پکڑنے میں مدد دی۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے مداحوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔ میڈونا کے کمپی

نیویارک ، 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہرہ آفاق گلوکارہ میڈونا کا کمپیوٹر ہیک کرنے والا مشتبہ اسرائیلی شہری پکڑا گیا۔ ملزم کی گرفتاری پرمیڈونا نے ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایف بی آئی، اسرائیلی پولیس اور ان تمام لوگوں کی شکرگزار ہیں جنہوں نے ہیکر کو پکڑنے میں مدد دی۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنے مداحوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔ میڈونا کے کمپیوٹر کو اسرائیلی شہری نے ہیک کر کے ان کے البم ’Rebel Heart‘ کے نامکمل گانے انٹرنیٹ پر جاری کردیئے تھے۔ 2013ء میں لیڈی گاگا کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT