Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیا ، اسلام کے خلاف زہرافشانی بند کرے ، گلبرگہ میں زبردست ریالی

میڈیا ، اسلام کے خلاف زہرافشانی بند کرے ، گلبرگہ میں زبردست ریالی

گلبرگہ ۔ /15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گلبرگہ میں مقامی مسلم اور غیر مسلم تنظیموں کے زیراہتمام بعد نماز جمعہ ایک ریالی اور دھرنے کا انعقاد عمل میں آیا جس میں تقریباً پانچ ہزار سے زائد تنظیموں کے اراکین نے حصہ لیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا کے ذریعہ اسلام اور اسلام کے ماننے والوں کے خلاف زہر افشانی بند کردیں ۔ یہ ریالی شہر کی اہم شاہراہوں سے گزرتی ہوئی اسمبلی پہنچی ۔ وہاں انہوں نے دھرنے کا اہتمام کیا ۔اس ریالی میں محمد محسن کنوینر ، شیخ اعجاز علی ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ پاپولر فرنٹ آف انڈیا ، عبدالقادر ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ جمعیتہ الاسلامی ہند ، نذر محمد خان ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ جمعیت اہل حدیث ، مولانا جاوید عالم جمعیت تبلیغی ، حافظ شریف مظہری ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ جمعیت العلمائے ہند ، مولانا عتیق الرحمن ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ آل انڈیا امام کونسل ، وہاب ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ تعمیر ملت ، سید مظہر حسین ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ گلبرگہ مسلم ویلفیر اسوسی ایشن ، ناگیندر جاولی ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ دلت سیتا گلبرگہ ، پرتھوی راج چوہان ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ بہوجن ودھیارتی سنگھ ، محمد ذاکر اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن گلبرگہ ، طلحی حسین کیمپس فرنٹ آف انڈیا گلبرگہ ، محمد مبین ڈسٹرکٹ یوتھ پریسیڈنٹ ویلفیر پارٹی آف انڈیا ، سید ذاکر ڈسٹرکٹ پریسیڈنٹ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT