Monday , December 18 2017
Home / دنیا / میڈیا جمہوریت کو فروغ دینے کا اہم ترین ذریعہ

میڈیا جمہوریت کو فروغ دینے کا اہم ترین ذریعہ

کٹھمنڈو،10اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ماس کمیونکیشنز اور میڈیا جمہوریت کو فروغ دینے کے اہم ذرائع ہیں۔ان خیالات کا اظہار نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں جاری انٹر نیشنل میڈیا میں کیا گیا۔ہمالین ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق میڈیا میں خیالات کے اظہار کی آزادی کے موضوع پر ہونے والی دو روزہ کانفرنس پیر کواختتام پزیر ہوئی۔یہ پروگرام نیپال کے صحافیوں کی تنظیموں(ایف این جے )اور انٹر نیشنل الرٹ کے زیر اہتمام کیا جارہاہے ۔کانفرنس کے آغاز میں اسپیکراونساری کھتری نے کہا کہ جمہوریت میں اظہار خیال کی آزادی انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے اظہار آزادی کے منتر کی وضاحت کی۔انہوں نے کہا کہ ماس کمیونکیشنز اور میڈیا لوگوں کے اظہاررائے کی آزادی اور اس کی ترسیل کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پریس کوچوتھے ستون کے نام سے بھی جانا جاتاہے ،کیونکہ یہی وہ ستون جس میںریاست کی دیگر کارکردگیوں پر نظر ڈالی جاتی ہے ۔ انہوں نے اسے وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے عام بیداری کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT