Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / میڈیا دلت لفظ کا استعمال نہ کرے ہدایت جاری کرنے پر غور کرے حکومت : بامبے ہائی کورٹ

میڈیا دلت لفظ کا استعمال نہ کرے ہدایت جاری کرنے پر غور کرے حکومت : بامبے ہائی کورٹ

نئی دہلی ۔ /10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بامبے ہائی کورٹ نے مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات سے میڈیا کو دلت لفظ کا استعمال بند کرنے کے لئے ہدایت جاری کرنے پر غور کرنے کو کہا ہے ۔ عدالت نے یہ بات سرکاری افسروں کو اس لفظ کا استعمال نہیں کرنے کا مشورہ دینے والا سرکلر جاری کئے جانے کے مدنظر کہی ۔ ہائی کورٹ کی ناگ پور پنکج میشرام کے ذریعے دائر پی آئی ایل عرضی پر سماعت کررہی تھی ۔ اس میں تمام سرکاری دستاویزوں اور خطوط سے دلت لفظ کو ہٹانے کی مانگ کی گئی ہے ۔ جسٹس بی پی دھرما دھکاری اور جسٹس زیڈ اے حق کی بنچ نے کہا چونکہ مرکزی حکومت نے اس تعلق سے افسروں کو ضروری ہدایت جاری کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT