Wednesday , July 18 2018
Home / ہندوستان / ’’میڈیا کا بڑا حصہ چند سرمایہ داروں کے ہاتھ میں محدود‘‘

’’میڈیا کا بڑا حصہ چند سرمایہ داروں کے ہاتھ میں محدود‘‘

ذرائع ابلاغ کی اکثریت کٹھ پتلی ، ملک میں نراج کی کیفیت : جگدیش اپاسنے
رائے پور۔ 17جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے ترجمان پنچ جنیہ اور آرگنائزر کے گروپ ایڈیٹر جگدیش اپاسنے نے کہا ہے کہ آج میڈیا کا بڑا حصہ چند سرمایہ داروں کے ہاتھوں میں محدود ہوگیا ہے اور ان کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے میڈیا میں نراج کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے ۔مسٹر اپاسنے نے یہاں پریس کلب میں سینئر صحافی پنڈت ببن پرساد مشرا کی یاد میں ‘راشٹر دھرم اور پترکاریتا’ کے موضوع پر منعقد سمینار سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ میڈیا کو قوم پرستی سے جوڑنے کے لئے سماج کو آگے آنا ہوگا۔ ناظرین ، سامعین اور قارئین مل کر میڈیا کو سدھار سکتے ہیں۔ اصلی طاقت سماج کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو سیاسی لڑائی کا ہتھیار بننے سے بچنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کام ملک کے مفاد کے لئے ہونا چاہئے ، نقصان پہونچانے کے لئے نہیں۔ کسی نظریہ کو غلط ثابت کرنے کے لئے ملک کے مفاد کو پس پشت ڈال دینا صحیح صحافت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا اچھی طرح سمجھتا ہے کہ قومی مفاد کیا ہے لیکن بعض افراد اسے حاشیہ پر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔جو میڈیا فرد کے وقار کا خیال نہیں رکھ سکتا وہ ملک کے مفادکا خیال کیسے رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ قاراین کی دلچسپی ترقی سے متعلق خبروں میں ہوتی ہے نہ کہ جرائم کا گن گان کرنے والی خبروں میں۔ ہر میڈیا گروپ کا اپنا ایک نظریہ ہوتا ہے لیکن اس نظریہ میں ملاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔ اس موقع پر پنچ جنیہ کے ایڈیٹر ڈاکٹر ہتیش شنکر نے بھی اظہار خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT