Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / میڈیا کوریج امتناع پر پاکستان سے بات چیت : امریکہ

میڈیا کوریج امتناع پر پاکستان سے بات چیت : امریکہ

واشنگٹن 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ وہ پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں بشمول لشکر طیبہ کے میڈیا کوریج پر امتناع عائد کرنے سے متعلق بات چیت کررہا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ صرف اتنا ہی کہنا چاہتے ہیں کہ امریکہ پاکستان کے اس اقدام سے واقف ہے اور اس تعلق سے پاکستانی قائدین کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ لہذا میں آپ سے (رپورٹرس) یہی کہنا چاہتا ہوں کہ پاکستان نے فیصلہ کیوں کیا ہے۔ اس کے لئے پاکستان سے ہی آپ کو رجوع کرواؤں گا۔ یاد رہے کہ 2 نومبر کو پاکستان نے دہشت گرد تنظیموں کے میڈیا کوریج پر امتناع عائد کئے جانے کا اعلان کیا تھا جن میں لشکر طیبہ، جماعت الدوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن شامل ہیں۔ اس امتناع کا مقصد دہشت گردی کی روک تھام بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT