Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / میڈیا کے ادارے، معاشی عدم تحفظ کا شکار

میڈیا کے ادارے، معاشی عدم تحفظ کا شکار

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراطلاعات و نشریات مسٹر ارون جیٹلی نے آج کہا کہ مناسب معاشی تحفظ کے فقدان سے میڈیا کے اداروں کو حقیقی چیلنج درپیش ہے جس کی وجہ سے یہ صورتحال نہ صرف خبروں کے مشملات کو متاثر کرتی ہے بلکہ پیڈ نیوز جیسی لعنت کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا کیلئے فی الحال فینانشیل ماڈل نہیں ہے، جس کیلئ

نئی دہلی ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراطلاعات و نشریات مسٹر ارون جیٹلی نے آج کہا کہ مناسب معاشی تحفظ کے فقدان سے میڈیا کے اداروں کو حقیقی چیلنج درپیش ہے جس کی وجہ سے یہ صورتحال نہ صرف خبروں کے مشملات کو متاثر کرتی ہے بلکہ پیڈ نیوز جیسی لعنت کو فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک میڈیا کیلئے فی الحال فینانشیل ماڈل نہیں ہے، جس کیلئے ہنوز جدوجہد کرہے ہیں اور معاشی مجبوریوں کے باعث یہ میڈیا خبروں کے معیار سے زیادہ اصول آمدنی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ان حالات کی وجہ سے نیوز چیانلوں میں مسابقت بڑھ گئی ہے اور اپنے چیانلوں کو مقبول عام بنانے لاحاصل مباحث کروائے جاتے ہیں۔ مسٹر ارون جیٹلی نے کہا کہ میڈیا اداروں کی اکثریت اپنی ترجیحات برقرار رکھتی ہے لیکن بعض ادارے حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے پیڈ نیوز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جوکہ انتخابات کے موقع پر دیکھا جاسکتا ہے جس کی روک تھام کیلئے اس میں سنجیدگی غوروخوض کرنا چاہئے۔ مرکزی وزیراطلاعات آج انڈین انسٹیٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن کے زیراہتمام کمیونکیشن یونیورسٹی کے قیام پر ایک قومی سمینار سے مخاطب تھے جس میں بی سی سی سی چیف منسٹر جسٹس مکل مدگل آر سکریٹری آئی اینڈ بی بمکل جلکا نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT