Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / میڈیا کے خلاف کے سی آر کے ریمارکس ، پریس کونسل ٹیم کا آج اجلاس

میڈیا کے خلاف کے سی آر کے ریمارکس ، پریس کونسل ٹیم کا آج اجلاس

حیدرآباد۔15ستمبر ( پریس نوٹ ) ’’ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو زمین میں دفن کردینے اور یہ کہ وہ ( ذرائع ابلاغ کے نمائندے) اگر یہاں رہنا چاہتے ہیں تو تلنگانہ عوام کو سلام کرتے ہوئے زندگی بسر کریں‘‘ جیسے ریمارکس چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جاب سے کئے جانے سے متعلق حقائق کا پتہ چلانے کیلئے پریس کونسل آف انڈیا ( پی سی آئی) نے اپنے تین ارکان کوحیدرآباد اور ورنگل روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق راجیو رنجن ناگ( کنوینر) ‘ کرشنا پرساد( رکن) اور کے امرناتھ( رکن) 16ستمبر کو حیدرآباد اور 17ستمبر کو ورنگل کا دورہ کریں گے ۔ نئی دہلی سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے مطابق پی سی آئی کے کیمپ آفس سے متصل سنگم ہال پلازا بیگم پیٹ میں عوامی سماعت کریں گے جس میں صحافیوں اور عوام سے اس مسئلہ پر ثبوت فراہم کرنے کی خواہش کی گئی ہے ۔ یہ کمیٹی 17ستمبر کو ورنگل کا دورہ کرے گی جہاں اس بات کا پتہ چلایا جائے گا کہ اس مقام پر جلسہ سے خطاب کے دوران چیف منسٹر نے یہ بیان دیا تھا یا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT