Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل اسکام میں جوڈو آفیسر گرفتار

میڈیکل اسکام میں جوڈو آفیسر گرفتار

حیدرآباد /13 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ٹی ایس جوڈو اسوسی ایشن جنرل سکریٹری بی کیلاشم یادو کو اسپورٹس کوٹہ میں میڈیکل سیٹوں کے حصول کیلئے میڈیکل اسکام میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا ہے ۔ اے سی بی آفیسرس نے ایل بی نگر اسٹیڈیم اور یادو کی ورنگل رہائش گاہ پر دھاوا کیا ۔ اے سی بی عہدیدار نے بتایا کہ یادو نے اسپورٹس کوٹہ کے تحت میڈیکل میں طلباء کو داخلہ دلوایا ۔ یہ اسکام اس وقت سامنے آیا جب اسپورٹس کوٹہ کے تحت میڈیکل نشست کیلئے اہل اسپورٹس پرسن نے چیف منسٹر سے شکایت کی اور کہا کہ میڈیکل اسپورٹس کوٹہ میں دھاندلیاں ہو رہی ہیں ۔ چیف منسٹر نے تحقیقات کی ہدایت دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT