Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل انٹرنس بدعنوانی، مزید 11 افراد گرفتار

میڈیکل انٹرنس بدعنوانی، مزید 11 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست نیوز) این ٹی آر یونیورسٹی ہیلتھ سائنس کی جانب سے پی جی میڈیکل انٹرنس ٹسٹ امتحانات میں بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں پولیس نے آج مزید 11 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، ان میں تین بروکرس اور 8 طلباء ہیں۔ اس گرفتاری کے ساتھ ہی سی آئی ڈی نے اب تک 8 بروکروں اور 23 طلباء کے بشمول 41 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پرچہ سوالات کے افشاء کے ذریعہ کروائے گئے ٹسٹ میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کرتے ہوئے سی آئی ٹی نے اس اسکام میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ سی آئی ڈی عہدیداروں نے بتایا کہ ممبئی ، گوا ، حیدرآباد اور بنگلور کے بشمول مختلف مقامات میں طلباء کے درمیان تقسیم کردہ پرچہ سوالات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ سی آئی ڈی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پرچہ سوالات کو منی پال میں ایک پرنٹنگ ٹکنالوجی لمٹیڈ کی جانب سے افشاء کیا گیا تھا۔ اس میں پریس انتظامیہ اور ڈاکٹر این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے ذمہ داران بھی ملوث تھے ۔ ڈاونگرا کے ایک امیر احمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو بنگلور میں اسی طرح کے کیس میں ملوث تھا ۔

TOPPOPULARRECENT