Tuesday , December 18 2018

میڈیکل انٹرنس ’’نیٹ‘‘ تیاری پر آج ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ بی پی سی امیدواروں کیلئے ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے قومی سطح کا انٹرنس ’’نیٹ NEET‘‘ ہوتا ہے اس میں 720 نشانات کے چارمضامین کے 180 سوالات ہوتے ہیں۔ اس میں ایک غلط جواب پر منفی مارکس ایک منہا کردیا جاتا ہے۔ امتحان کی تیاری کیسے کریں۔ اچھے رینک اور کامیابی تکنک کیلئے کارپوریٹ کالجس کے لکچررس کا معلوماتی ورکشاپ اتوار 10 ڈسمبر صبح 10 تا ایک بجے دن مہدی پٹنم نزد امبا ٹاکیز جے ایان اکیڈیمی میں رکھا گیا ہے۔ مسز امرناتھ ریڈی باٹنی، نوین گوتم، کیمسٹری، اقبال جاوید زوالوجی، محمد آصف فزکس لکچر دیتے ہوئے ان مضامین کے سوالات کس طرح ہوتے ہیں بتائیں گے۔ سیاست ایمسٹ کوچنگ کوآرڈینیٹر منظوراحمد نے شرکت کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT