Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل طلبا کی بینک ضمانت کے قواعد میں حکومت کی ترامیم صرف ایک سال کیلئے گارنٹی کا حکم

میڈیکل طلبا کی بینک ضمانت کے قواعد میں حکومت کی ترامیم صرف ایک سال کیلئے گارنٹی کا حکم

حیدرآباد 27 اگسٹ ( سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے بی زمرہ کے کوٹہ کے تحت میڈیکل طلبا کیلئے بینک ضمانت کے قواعد میں تبدیلی کی ہے ۔ اب طلبا کیلئے یہ ضروری ہے کہ چار سال کی بینک ضمانت داخل کرنے کے سابقہ طریقہ کار کی بجائے صرف ایک سال کی بینک ضمانت داخل کریں۔ سرکاری حکمنامہ کے بموجب جو طلبا خانگی کالجس کی جانب سے ‘ 35 فیصد مینجنٹ کوٹہ کو پر کرنے کیلئے منعقدہ انٹرنس ٹسٹ میں میرٹ کی بنیاد پر نشستیں حاصل کرتے ہیں انہیں 9 لاکھ روپئے سالانہ فیس ادا کرنی ہوگی ۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے اس مسئلہ پر اصرار کیا جا رہا تھا کہ طلبا چار سال کی بینک ضمانت ہی داخل کریں۔

TOPPOPULARRECENT