Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / میڈیکل نشستیں فراہم کرنے کا جھانسہ ، دھوکہ باز گرفتار

میڈیکل نشستیں فراہم کرنے کا جھانسہ ، دھوکہ باز گرفتار

کروڑہا روپیوں کا غبن ، ملزمین کی عدالتی تحویل
حیدرآباد /4 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سرکاری ملازمین اور میڈیکل نشستیں دلانے کا جھانسہ دیکر کروڑہا روپئے غبن کرنے والے ایک چالاک بدنام زمانہ دھوکہ باز کو پولیس رچہ کنڈہ نے گرفتار کرلیا ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون مسٹر ایم وی راؤ نے بتایا کہ چیتنیہ پوری پولیس نے 42 سالہ کے سرینواس کو گرفتار کرلیا جس نے اپنی غیر سماجی سرگرمیوں سے عوام کو دھوکہ دیا ہے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ اس شخص کے خلاف پہلے سے بہت ساری شکایتیں پولیس میں درج کروائی گئی تھیں ۔ شہر و اطراف کے پولیس اسٹیشنوں میں اس کے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمات پائے جاتے ہیں ۔ گرفتار دھوکہ باز شخص نے اپنی ساتھی پارٹنرس کو بھی نہیں بخشا بلکہ ان کے حصہ کی رقم کے علاوہ مزید رقم ہڑپنے کا اس پر الزام ہے ۔ رئیل اسٹیٹ کاروبار میں متنازعہ اراضیات کی معاملہ فہمی نام پر بھی اس نے کروڑہا روپئے غبن کئے ۔ اور کانگریس پارٹی میں رنگاریڈی ضلع کے آرگنائزنگ سکریٹری کا عہدہ حاصل کرنے کے بعد اس نے لوٹ کھسوٹ شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق فرضی بائیو ڈاٹا تیار کرتے ہوئے اس نے عوام کو اپنی دھوکہ دہی کا شکار بنایا ۔ گچی باؤلی اور کنڈاپور جیسے علاقوں کی متنازعہ اراضیات کو سیاسی اثر و رسوخ سے حل کروانے کے نام پر کروڑہا روپئے ہڑپ لئے ۔ پولیس کے مطابق سال 2012 تا سال 2017 تک اس نے تقریباً 8 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی ۔ اس نے بے روزگار افراد کو اکسائز ڈپارٹمنٹ میں ملازمتیں فراہم کرنے اور میڈیکل نشستیں فراہم کرنے کے نام پر بھی دھوکہ دہی کا شکار بنایا ۔ پولیس نے گرفتار اس بدنام زمانہ شخص کو عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT