Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل و انجینئرنگ میں داخلہ کے لیے سخت محنت کرنے کا مشورہ

میڈیکل و انجینئرنگ میں داخلہ کے لیے سخت محنت کرنے کا مشورہ

سی ای ڈی ایم سے کوچنگ میں میٹریل کی تقسیم ، اے کے خان و ایس اے شکور کا خطاب
حیدرآباد۔19اپریل(سیاست نیوز) مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور جناب اے کے خان نے مسابقتی امتحانات میںحصہ لے رہے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ اگر کوالفائیڈ ہوسکتے ہیں تو ہی میڈیکل او رانجینئرنگ کے مسابقتی امتحانات میںحصہ لیں۔ امتحانات میںحصہ لینے کے لئے محنت اور جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اب طلبہ کے ساتھ بہت کم وقت رہ گیا ہے ۔ وہ آج یہاں سنٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ ( عثمانیہ یونیورسٹی) کے زیر اہتمام فراہم کی جانے والی این ای ای ٹی اور ایمسٹ2017فری کوچنگ پروگرام کے تحت طلبہ میں تعلیمی مواد کی تقسیم کے ضمن میںمنعقدہ پروگرام سے مخاطب تھے۔ جناب اے کے خان نے کہاکہ کوالفائیڈ نہ ہونے والے طلبہ کا خانگی میڈیکل او رانجینئرنگ کالجوں میں لاکھوں روپئوں کے عوض داخلہ غیر واجبی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ان کے دور میںمسابقتی امتحانات میںاس قدر مقابلہ آرائی نہیںتھی مگر اب مقابلہ سخت ہے اسٹوڈنٹس کی چھوٹی سی غفلت بھی ان کی تمام محنت پر پانی پھیردے گی ۔ جناب اے کے خان نے کہاکہ سی ای ڈی ایم کے تحت دی جارہی مفت کوچنگ سے استفادہ کررہے طلبہ کے پاس صرف پانچ تا چھ ہفتوں کا وقت ہے لہذا ان پراس بات کی زائد ذمہ داری عائد ہوجاتی ہے کہ وہ مجوزہ مسابقتی امتحانات میںکوالیفائیڈ ہونے کے لئے زائد محنت کریں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کے روانہ ہونے والے طلبہ کو بیس لاکھ روپئے کی مالی امداد حکومت تلنگانہ کا بڑا کارنامہ ہے ۔ اب بچوں کی باری ہے وہ حکومت کی فلاحی اسکیمات سے استفادہ کرتے ہوئے ملک او رریاست کی ترقی کا حصہ بنیں ۔ جناب عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبودنے اس موقع پر کہاکہ ایمسٹ او راین ای ای ٹی2017کوچنگ ان طلبہ کے لئے سخت نہیںہے جو تعلیم حاصل کرنے کے مقصد سے کوچنگ میںحصہ لے رہے ہیں۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ کوچنگ حاصل کررہے طلبہ مجوزہ امتحانات میںکامیابی حاصل کریں گے ۔ ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم پروفیسر ایس اے شکور نے کہاکہ سی ای ڈی ایم کے زیراہتمام پچھلے بیس سالوں سے مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ کا انعقاد عمل میںلایاجارہا ہے اور طلبہ میں کوچنگ کے متعلق تعلیمی مواد بھی تقسیم کیاجاتا ہے،آنے والے دنو ں میں سی ای ڈی ایم کی جانب سے ٹوفل اور جی میاٹ کی بھی مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔پرنسپل نظام کالج پروفیسر ایس اے رحمن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ جناب شیخ چاند ساجد سینئر پراجکٹ آفیسر سی ای ڈی ایم کا خیرمقدمی خطاب اور ڈاکٹر سید اسرار احمد پروجکٹ آفیسر سی ای ڈی ایم کے شکریہ پر تقریب کا اختتام عمل میںآیا۔ طلبہ کی کثیرتعداد بھی اس موقع پر موجودتھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT