Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل پروفیشنلس کیلئے ضابطہ اخلاق کی ضرورت

میڈیکل پروفیشنلس کیلئے ضابطہ اخلاق کی ضرورت

کینسر پر نیشنل کانفرنس سے گورنر ای ایس ایل نرسمہن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں کی غیرضروری تشخیص، معائنوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کیلئے ایک ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے۔ ’’ہم ایک ایسے اسٹیج پر آئے ہیں، جہاں میڈیکل پروفیشنلس کیلئے ضابطہ اخلاق کو ازسرنو بنانے کی ضرورت ہے۔ کینسر کیر انڈیا کی جانب سے بسواتارکم انڈو ۔ امریکن کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ (BIACHQRI) کے تعاون و اشتراک سے کینسر پر منعقدہ نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے آروگیہ شری کے ذریعہ میڈیکل بلز میں ہورہے اضافہ اور ہر سال میڈیکل بجٹ میں اضافہ پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی کارپوریٹ ہاسپٹلس اور این جی اوز کی جانب سے مفت طبی خدمات کی فراہمی کے باوجود اب بھی بلز زیادہ ہورہے ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کارپوریٹ ہاسپٹلس ضرورتمند مریضوں کو مفت تشخیص کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آگے آئیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر آر پی سنگھ سی ای او، بی آئی اے سی ایچ اینڈ آر نے شرکاء کانفرنس کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر مسز رینوسیگال جنرل سکریٹری سی اے سی آئی، ڈاکٹر جے کے سنگھ صدر سی اے سی آئی اور دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT