Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس میں تقررات

میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس میں تقررات

محکمہ فینانس کے خصوصی سکریٹری راما کرشنا کے احکامات
حیدرآباد ۔ 14 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست کے میڈیکل کالجس اینڈ ہاسپٹلس میں 2018 پیرا میڈیکل اسٹاف کی جائیدادوں پر بھرتی سے متعلق محکمہ فینانس کے خصوصی سکریٹری راما کرشنا نے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جس کے مطابق ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن کے تحت کام کرنے والی 7 میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس میں مخلوعہ جائیدادوں پر ٹی ایس پی ایس سی کے ذریعہ تقررات عمل میں لائے جائیں گے ۔ جس میں اسٹاف نرس کی جملہ 1603 جائیدادیں شامل ہیں ۔ ریاست میں مزید دو میڈیکل کالجس کا قیام کے پیش نظر پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھاری تعداد میں بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ بعض اعلیٰ عہدیداران کے مطابق پہلی مرتبہ ڈاکٹرس کی جائیدادوں کے بغیر صرف پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتیوں سے متعلق جی او جاری کیا گیا ہے ۔ تقررات کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۔ اسٹاف نرس 1603 ، ٹیکنیکل اسسٹنٹ 110 ، ٹکنیشن 61 ، گریڈ 2 فارما سسٹ / اسٹور کیپر 58 ، کمپیوٹر آپریٹر 54 ، لیاب ٹکنیشن 39 ، جونیر اسسٹنٹ 30 ، ڈارک روم اسسٹنٹ 26 ، ریڈیو گرافر 18 ، میٹرنٹی اسسٹنٹ 15 ، انستھسیا ٹکنیشن 10 دیگر عملہ 84 شامل ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT