Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میڈیکل کالج نظام آباد میں سال دوم کی منظوری

میڈیکل کالج نظام آباد میں سال دوم کی منظوری

نظام آباد۔18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں سال دوم کے کلاسس کے آغاز کیلئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی منظوری حاصل ہوئی۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے بموجب دہلی میں دو دن قبل ہی میڈیکل کونسل آف انڈیا کے اجلاس میں عہدیداروں نے سال دوم کے کلاسس کے آغاز کیلئے منظوری دینے کی اطلاع ہے ۔ سال دوم کی منظوری کے

نظام آباد۔18 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں سال دوم کے کلاسس کے آغاز کیلئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کی منظوری حاصل ہوئی۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے بموجب دہلی میں دو دن قبل ہی میڈیکل کونسل آف انڈیا کے اجلاس میں عہدیداروں نے سال دوم کے کلاسس کے آغاز کیلئے منظوری دینے کی اطلاع ہے ۔ سال دوم کی منظوری کے مسئلہ کو لیکر عہدیدار، سیاسی قائدین اور طلباء میں تجسس برقرار تھا میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے منظوری دئیے جانے کی اطلاع ملنے پر مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ 24,23؍ فروری کے روز میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے نظام آباد گورنمنٹ کالج کامعائنہ کرتے ہوئے سہولتوں کی عدم فراہمی پر سال دوم کے کلاسس کی منظوری سے انکار کردیا تھا جس پر عہدیدار و طلباء میں تجسس پایا جارہا تھا لیکن انتخابات کے بعد رکن پارلیمان کے کویتا کے علاوہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل کونسل آف انڈیا کو دوبارہ خواہش کرنے پر 7؍ جون کے روز میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے میڈیکل کالج کا دورہ کرتے ہوئے کالج کا تفصیلی جائزہ لیا تھا میڈیکل کونسل آف انڈیا کی جانب سے اعتراض کردہ تمام چیزوں کی تکمیل کی تھی جس پر میڈیکل کونسل آف انڈیا کی ٹیم نے اطمینان بخش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل کونسل آف انڈیا کو رپورٹ پیش کرنے پر منظوری دی ہے اس بارے میں عہدیداروں کو ابھی تک کوئی احکامات وصول نہیں ہوئی ہے لیکن منظوری کی اطلاع حاصل ہونے پر طلباء اور ضلع کی عوام میں مسرت پائی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT