Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میڈیکل کونسل آف انڈیا کے وفد کا دورۂ محبوب نگر

میڈیکل کونسل آف انڈیا کے وفد کا دورۂ محبوب نگر

محبوب نگر۔ 5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میڈیکل کونسل آف انڈیا کے 3 ارکین پر مشتمل وفد نے مستقر محبوب نگر کے گورنمننٹ ہاسپٹل و میڈیکل کالج کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹر نیہانت، ڈاکٹر لکشمی، ڈاکٹر سرینواس نائر پر مشتمل وفد نے ہاسپٹل کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور میڈیکل کالج کے ڈپارٹمنٹس کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا۔ طلباء کیلئے مطلوبہ کلاسیس، لیاب اور ہاسپٹل میں مریضوں کیلئے ضروری طبی خدمات اور بنیادی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔ وفد نے کیس شیٹ اور او پی شیٹ کی بھی جانچ کی۔ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رام بابو، ڈاکٹر میناکشی اور ڈاکٹر شنکر نے وفد کو واقف کروایا کہ ایم سی آئی قوانین کے لحاظ سے دواخانہ 300 بستروں والا ہونا چاہئے لیکن ہم 326 بستروں کے ساتھ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے آرہے ہیں۔ وفد نے مریضوں سے راست بات چیت کرتے ہوئے علاج معالجہ و دیگر سہولتوں کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ واضح رہے کہ ایم سی آئی وفد کی رپورٹ کی بنیاد پر ہی گورنمنٹ میڈیکل کالج کا قیام عمل میں آئے گا۔ وفد نے کالج کی بنیادی سہولتوں میں اضافہ کرنے اور معیار میں بہتری پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی ایم ڈی ڈاکٹر رمنی اور پرنسپل اشوک ریڈی کو اس ضمن میں ہدایات دیں۔ ایم سی آئی وفد کے اس اچانک اور غیرمتوقع معائنہ سے ڈاکٹرس تعجب میں رہ گئے تاہم اپنے اوسان پر قابو پاتے ہوئے وفد کو مطمئن کرنے کی کوشش میں مصروف دیکھے گئے۔

TOPPOPULARRECENT