Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / میڈی پلی قتل واقعہ کے مقتول کی شناخت

میڈی پلی قتل واقعہ کے مقتول کی شناخت

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) میڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں /27 ڈسمبر کو پیش آئے نامعلوم شخص کے قتل میں ملوث نے پیشرفت کرتے ہوئے مقتول کی شناخت کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نارہ پلی سریندر پوری کالونی میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا تھا اور پولیس نے اس سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور دوران تحقیقات پولیس نے مقتول کی شناخت سعید الاسلام کی حیثیت سے کرتے ہوئے اس کا تعلق آسام سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس کیس کی تحقیقات میں شدت پیدا کردی ہے اور خاطیوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ سب انسپکٹر میڈی پلی پولیس اسٹیشن مسٹر ناگیا نے بتایا کہ قتل کیس میں پولیس کو بعض سراغ دستیاب ہوئے ہیں جس کی مدد سے عنقریب خاطیوں کو گرفتار کرلیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT