Monday , June 25 2018
Home / جرائم و حادثات / میڑپلی میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

میڑپلی میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ جس کی نعش کو پولیس نے نرین ریزیڈنسی کی عمارت کے ڈکٹ سے برآمد کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ انتہائی مسخ شدہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی جس کے سبب شناخت میں مشکل ہوئی تاہم پولیس نے فوری کوشش کرتے ہوئے اس شخص کی شناخت کرلی ۔ پولیس میڑپلی ذرائع کے مطابق 35 سالہ رام سنگھ یادو جو آلوین کالونی جگت گیری گٹہ علاقہ کے ساکن پربھو یادو کا بیٹا تھا ۔ پیشہ ماربل پالیشنگ کا کام کرتا تھا پولیس کو شبہ ہے کہ یادو کو نامعلوم افراد نے قتل کرتے ہوئے نعش کو پھینک دیا ۔ پولیس میڑپلی مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT