Friday , November 24 2017
Home / جرائم و حادثات / میڑچل فارم ہاؤز میں چوکیدار کا بے رحمانہ قتل

میڑچل فارم ہاؤز میں چوکیدار کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد۔ 23 مئی (سیاست نیوز) میڑچل کے علاقہ میں ایک چوکیدار کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ چند روز قبل ایک شخص نے اس چوکیدار کو عیاشی کے لئے جگہ فراہم کرنے کے خلاف دھمکیاں دیا تھا ۔48 سالہ چوکیدار کرشنا میڑچل کے علاقہ میں واقع ایک فارم ہاؤز میں چوکیداری کرتا تھا ، اس فارم ہاؤز میں مسلسل ایک شخص کا ایک خاتون کے ساتھ آنا جانا تھا۔ اس خاتون کے رشتہ دار بھاسکر پر مبینہ الزام ہے کہ اس نے کرشنا کو انتباہ دیا تھا کہ جب وہ شخص اور خاتون فارم ہاؤز کا رخ کریں تو وہ انہیں اندر آنے کی اجازت نہ دیں، تاہم کرشنا نے اس کی بات پر توجہ نہیں دی اور اس کی دھمکی کو نظرانداز کردیا تھا۔ اب جبکہ کرشنا کا قتل ہونے کے شبہ بھاسکر پر کیا جارہا ہے، میڑچل پولیس نے کسی بھی بات کی تصدیق نہیں کی اور بتایا کہ کرشنا 16 مئی سے اچانک لاپتہ تھا جس کی نعش کو کل سنسان علاقہ کی جھاڑیوں سے برآمد کرلیا گیا۔جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں پائی گئی۔ اس کی نعش کے قریب سیمنٹ کی اینٹ اور شراب کی بوتلیں بھی پائی گئی۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

دل برداشتہ شخص کی خودکشی
حیدرآباد۔23 مئی (سیاست نیوز) والدہ کی بیماری اور تکلیف سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 23 سالہ سائی کمار نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ سائی کمار پیشہ سے لیبر اولڈ بوئن پلی علاقہ کے ساکن کی والدہ گزشتہ چار سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور علاج کیلئے سائی کمار ہی والدہ کے ہمراہ رہتا تھا۔ اس کی والدہ کی تکلیف سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ بوئن پلی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT