میڑچل میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق آوٹر رنگ روڈ پر آج صبح کے وقت کوالیس اور آئی 20 گاڑیوں میں تصادم پیش آیا ۔ اس حادثہ میں نظام آباد سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمد اسماعیل برسر موقع ہلاک اور ایک کمسن لڑکی شدی

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق آوٹر رنگ روڈ پر آج صبح کے وقت کوالیس اور آئی 20 گاڑیوں میں تصادم پیش آیا ۔ اس حادثہ میں نظام آباد سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمد اسماعیل برسر موقع ہلاک اور ایک کمسن لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ اس کے علاوہ کار میں سوار وینکٹیش بھی شدید زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کوالیس گاڑی میں نظام آباد سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان سوار تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT