Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / میکرون کو صدر فرانس منتخب ہونے پر مبارکباد

میکرون کو صدر فرانس منتخب ہونے پر مبارکباد

ہند۔ فرانس باہمی روابط کے ایک نئے دور کی شروعات، وزیراعظم مودی، سونیا اور راہول گاندھی کا پیام

نئی دہلی8مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے ایمینوئل میکرون کو فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دور میں فرانس اور ہندوستان کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔ مودی نے آج ٹوئٹ کیا، ’’صدارتی انتخابات میں شاندار کامیابی درج کرنے پر آپ کو مبارک باد۔ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے میں آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہوں‘‘۔سونیا گاندھی نے اپنے تہنیتی پیام میں کہا کہ وہ بھاری ووٹوں سے جیتنے پر مسٹر میکرون کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ انہوں نے فرانس کے عوام کو بھی اس کے لئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ذاتی آزادی اور مساوات کے لئے دونوں ممالک کے اقدار یکساں ہیں۔ ہند۔ فرانس تعلقات وقت کی کسوٹی پر کھرے اترے ہیں اور امید ہے کہ میکرون کی مدت کار میں دونوں ممالک کی دوستی اور مضبوط ہو گی۔نائب صدر کانگریس راہل گاندھی نے بھی مسٹر میکرون کو کامیابی مبارکباد دی اور کہاکہ فرانس کے عوام نے بتا دیا ہے کہ خوف اور نفرت کے ذریعہ ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی ہے ۔ فرانس میں صدارتی انتخابات میں میکرون اپنی حریف میرین لے پین کو بھاری ووٹوں سے شکست دے کر ملک کے سب سے کم عمرصدر بنے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT