Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / میکسویل زخمی پہلے ٹی۔20 میں نہیں کھیلیں گے

میکسویل زخمی پہلے ٹی۔20 میں نہیں کھیلیں گے

ایڈیلیڈ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹیم نے اپنے آل راؤنڈر گلین میکسویل کو ہندوستان کے خلاف منگل سے یہاں شروع ہونے والے پہلے ٹی۔ 20 میچ کیلئے شامل نہیں کیا ہے۔ میکسویل زخمی ہوجانے کے بعد ملبورن میں واقع اپنے گھر واپسی پر مجبور ہوگئے۔ میکسویل کو ہندوستان کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے پانچویں اور آخری ونڈے میچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ توقع ہے کہ وہ 29 جنوری کو ملبورن میں ہونے والے دوسرے ٹی۔ 20 میچ میں کھیلیں گے۔ آسٹریلیا کے کارگذار کوچ مائیکل ڈی وینوٹو نے ایڈیلیڈ ایرپورٹ پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’وہ (میکسویل ) ہنوز معمولی طور پر زخمی ہیں اور ملبورن میں اپنے گھر پر آرام لیں گے۔ چند دن بعد دوسرے ٹی ۔ 20 میچ کے موقع پر ٹیم میں واپس آئیں گے‘‘۔ ہندوستان کے خلاف حالیہ مختتم سیریز میں میکسویل نے چار میچوں میں 56.33 کے اوسط سے مجموعی طور پر 169 رنز بنایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT