Wednesday , January 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / میکسویل سیمی فائنل میں اسپنر کا محاذ سنبھالنے تیار

میکسویل سیمی فائنل میں اسپنر کا محاذ سنبھالنے تیار

سڈنی ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں تو ابھی چند دن باقی ہیں لیکن میچ سے پہلے نفسیاتی برتری حاصل کرنے کے لیے بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جارحانہ بلے بازی کیلیے مشہور آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنلس میں ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کیلئے وہ اسپن

سڈنی ۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں تو ابھی چند دن باقی ہیں لیکن میچ سے پہلے نفسیاتی برتری حاصل کرنے کے لیے بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جارحانہ بلے بازی کیلیے مشہور آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنلس میں ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا کیلئے وہ اسپنر کا کام کریں گے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی کرکٹ گراؤنڈس پر جمعرات کو مقابلہ ہوگا۔ یہی وہ میدان ہے جہاں حالیہ کوارٹر فائنل میں جنوبی آفریقہ کے اسپنرس نے سری لنکا کے 7 وکٹس حاصل کئے تھے۔ آسٹریلیا کی مشکل یہ ہے کہ اس کے پاس باضابطہ اسپنرس نہیں ہیں چنانچہ وہ زیادہ تر مچل اسٹارک کے زیرقیادت پیسرس پر انحصار کرتے ہیں میکسویل نے کہا کہ وہ اس ٹورنمنٹ میں 2 وکٹس لے چکے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اسپنر کے طور پر بولنگ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی ٹیم کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہونے والی سیریز میں وہ ان کی ٹیم کے خلاف ایک بھی میچ نہیں جیت پائے تھی۔میکسویل نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم اپنی جیت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔26 مارچ کو سڈنی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا۔ہندوستان نے بنگلہ دیش اور آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔اس سوال پر کہ ابھی تک اس عالمی کپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی ہندوستانی ٹیم کو روکنا کتنا مشکل ہو گا، میکسویل نے کہا، ’ہم نے حال ہی میں انہیں اچھا خاصا نشانہ بنایا تھا۔ وہ ایک بھی میچ نہیں جیت پائے تھے۔ امید ہے کہ یہ بات ان دل و دماغ میں واضح ہوگی۔‘تاہم میکسویل نے اس ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا، ہندوستانی ٹیم بہت اچھی ہے۔ اگر وہ اچھے نہیں ہوتے، تو سیمی فائنل تک نہیں پہنچتے۔‘میکسویل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے جس حکمت عملی کے ساتھ آسٹریلیا نے ہندوستان کا سامنا کیا تھا، ٹیم اسی منصوبہ بندی کے ساتھ سیمی فائنل کے موقع پر میدان میں اترے گی۔

TOPPOPULARRECENT