Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / میکسیکو دیوار : ٹرمپ سرحدی علاقہ کا دورہ کریں گے

میکسیکو دیوار : ٹرمپ سرحدی علاقہ کا دورہ کریں گے

واشنگٹن۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایرنیرونا میں امریکی۔میکسیکو سرحدی علاقہ کے ایک حصہ پر جائیں گے ۔امریکی انتظامیہ کے حکام نے آج یہ اطلاع دی۔ٹرمپ امریکی۔مکیسیکو سرحد پردیوار تعمیرکرنا چاہتے ہیں جس کے لئے انہیں امریکی کانگریس کی جانب سے فنڈ جاری کئے جانے کی منظوری چاہئے ۔ دیوار بنانے کے اس منصوبہ کے لئے امریکی صدر کو ری پبلکن پارٹی کی قیادت والی امریکی کانگریس کی منظؤری چاہئے ۔مسٹر ٹرمپ ایریزونا میں یوما کے نزدیک امریکی۔مکیسیکو سرحد ی علاقہ میں ایک حصہ پر جائیں گے ۔ یوما میں غیر قانونی طریقہ سے امیگریشن ااور دیگر سرگرمیوں کو روکنے کے لئے ٹرمپ کا دیواربنانے کا منصوبہ ہے ۔یومامیں تعینات امریکی سرحدی گشتی پولیس کے حکام مسٹر ٹرمپ کو موجودہ صورتحال سے واقف کرائیں گے ۔خیال رہے کہ 2016میں صدارتی انتخابات میں اپنی انتخابی مہم کے دوران مسٹر ٹرمپ نے امریکی۔میکسیکو سرحد پر دیوار بنائے جانے کا وعدہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT