Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / میکسیکو زلزلہ:اقوام متحدہ اور امریکہ نے دست ِتعاون دراز کیا

میکسیکو زلزلہ:اقوام متحدہ اور امریکہ نے دست ِتعاون دراز کیا

 

اقوام متحدہ؍واشنگٹن۔ 20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے میکسیکو میں تباہ کن زلزلے کے باعث بڑے پیمانے پر ہلاکتوں واملاک کی تباہی پراظہار غم کرتے ہوئے آج کہا کہ اقوام متحدہ اس کی مدد کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔ گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن ڈورجارک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “یہ شدید زلزلہ ملک میں دو ہفتے قبل آئے ۔ زلزلے کے بعد آ یا ہے ، جس کی وجہ سے پہلے ہی جان ومال کو بہت زیادہ نقصان پہنچاتھا۔”جنرل سکریٹری نے میکسیکو کے لوگوں اور وہاں کی حکومت کے تئیں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعاکی ہے ۔کل دیر رات 7.1 کے شدت والے زلزلے میں زائد از 250 ہلاک ہو گئے تھے اور درجنوں عماررتیں پوری طرح تباہ ہوگئیں۔ زلزلہ نے میکسیکو سٹی، موریلوس اور پیوبلا صوبوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے ۔ میکسیکو سٹی کے میئر نے کہا کہ زلزلہ میں 44 مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور کئی تو پوری طرح زمین دوز ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعدد افراد اب بھی ملبہ میں پھنسے ہوئے ہیں جن کیلئے بڑے پیمانے پر راحت کاری مہم چلائی جا رہی ہے ۔امریکہ نے تباہ کن زلزلے سے متاثر اپنے ہمسایہ ملک میکسیکو کی جانب مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے ۔امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیتھر نوارٹ نے کہا ”ہم زلزلہ متاثرین کے تیئں ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کے جلد صحتیابی کی دعاکرتے ہیں۔ہمارا جذبہ احساس اور دعائیں میکسیکو کے عوام کیساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ امداد فراہم کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور جیسے ہی میکسیکو مدد مانگے گا اسے فوری طور پر امداد فراہم کی جائے گی۔دریں اثنا، میکسیکو سٹی میں واقع امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہاں مقیم اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر وہ کسی طرح سے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں تو وہ سفارت خانے سے مدد حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT