Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / میکسیکو زلزلہ: تمام ہندوستانی محفوظ ‘سشما کا بیان

میکسیکو زلزلہ: تمام ہندوستانی محفوظ ‘سشما کا بیان

نئی دہلی، 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ میکسیکو میں پیش آئے تباہ کن زلزلے میں تمام ہندوستانی محفوظ ہیں۔ 7.1 کی شدت والے زلزلے میں میکسیکو میں زبردست جانی و مالی نقصان ہوا ہے ۔ اس خوفناک زلزلے میں کم از کم 258لوگوںکی موت ہوچکی ہے اور ان میں 21 اسکول کے بچے بھی شامل ہیں۔سشما سوراج نے آجکی رات ٹویٹ کرکے کہا، ’’میں نے میکسیکو میں اپنے سفیر سے بات کی ۔ وہاں تمام ہندوستانی محفوظ ہیں‘‘۔ میکسیکو میں اس خوفناک تباہی پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہہندوسان بحران کی اس گھڑی میں میکسیکو کے ساتھ ہے ۔زلزلے میں مرنے والے افراد کے اہل خانہ کے تئیں میں گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔ اس زلزلے کی وجہ سے درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ زلزلہ نے میکسیکو سٹی، موریلوس اور پیوبلا صوبوں کے شہر کو زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔میکسیکو سٹی کے میئر نے کہا کہ زلزلہ میں 44 گھر پوری طرح زمین دوز ہوگئے اور متعدد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں جن کے لئے بڑے پیمانے پر رسکیوآپریشن چلایا جا رہا ہے ۔

دہلی ہوائی اڈہ پر مشتبہ دھماکہ خیز مادہ ملا
نئی دہلی۔21ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہوائی اڈہ پر آج صبح ایک پارسل میں دھماکہ خیز مادہ ملالیکن بعد میں تفتیش کرنے پر وہ پاوربینک نکلا۔یہ اسپیڈ پوسٹ پارسل انڈین پوسٹل کے ذریعہ بھیجا جارہا تھا اور انڈیگو کی پرواز سے اسے لے جانا تھا لیکن اسکریننگ کے دوران شبہ ہونے پر جانچ ایجنسیوں کو مطلع کیا گیا۔ تفتیش میں پایا گیا کہ یہ پاور بینک تھا اور اسے مٹی کے کھانچے میں رکھا گیا تھا۔اے ئر لائن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ معاملہ میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور متعلقہ ایجنسیوں کو مطلع کردیا گیا ہے ۔ایسا ہی ایک پاور بینک 19ستمبر کو منگلور ہوائی اڈہ پر دوبئی جارہے ایک مسافر کی چیک ان بیگج میں ملا تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس کی جانچ قومی تفتیشی ایجنسی(این آئی اے ) کو سونپ دی گئی ہے ۔ وہ پرواز بھی انڈیگو کی تھی۔ انڈیگو کے اسکریننگ ملازمین نے اس کے مشتبہ سیل فون ہونے کے شبہ میں سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT