Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / میکسیکو زلزلہ : مہلوکین میں بیرونی ممالک کے افراد بھی شامل

میکسیکو زلزلہ : مہلوکین میں بیرونی ممالک کے افراد بھی شامل

میکسیکوسٹی۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو سٹی میں چار روز قبل جو اندوہناک زلزلہ آیا تھا، اس میں اب تک تقریباً 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ منہدمہ عمارت کے ملبہ سے کئی لوگوں کو زندہ بھی بچایا گیا تاہم 8 ایسی نعشیں ملی ہیں جن کا تعلق تائیوان، کوریا، اسپین، پناما اور ارجنٹیا سے تھا۔ چار تائیوان خواتین، ایک کوریائی مرد، ایک اسپینی مرد، پناما کی ایک خاتون اور ارجنٹیا کے ایک مرد کی نعشیں بچاؤ کاری عملہ نے ملبہ سے باہر نکالی۔ میکسیکو کی ہائیکورٹ نے فارنسک انسٹیٹیوٹ سے ملنے والی، اطلاع کی بنیاد پر یہ بات بتائی، البتہ یہ نہیں بتایا گیا کہ نعشیں کب اور کہاں سے برآمد ہوئیں، البتہ یہ بات وثوق سے کہی گئی ہے کہ یہ نعشیں بھی ان ہی لوگوں کی ہیں جو زلزلہ میں ہلاک ہوئے جس کی شدت 7.1 تھی۔

TOPPOPULARRECENT