Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / میکسیکو: لاپتہ طلبا کی تفتیش میں نئی پیش رفت

میکسیکو: لاپتہ طلبا کی تفتیش میں نئی پیش رفت

میکسیکو سٹی۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) شمالی امریکی ملک میکسیکو میں لاپتہ ہو جانے والے 43طلبہ کی تلاش کے عمل میں نئی پیش رفت ہوئی ہے۔ ایک جگہ کوڑ اکرکٹ جمع کرنے کے مقام پر لگائی جانے والی آگ میں سے کم از کم 17جلی ہوئی نعشوں کی باقیات ملی ہیں۔ ٹارنی جنرل کے مطابق اِن لاشوں کی شناخت کے کلینکل ٹیسٹ اگلے ہفتوں میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ میکسیکو کے شہر اِگوالا میں 26 ستمبر 2014 کو 43 طلبا لاپتہ ہو گئے تھے۔ اِن کی تلاش کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔
چین میں نو افراد کے قاتل کو موت کی سزا
بیجنگ۔ 2 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) وسطی شہر لودی میں 9 افراد کو ہلاک کرنے کے جرم میں پیپلز کورٹ نے مجرم لُو رینچُو کو موت کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ رینچُو نے نو ہلاکتوں کے علاوہ نو دوسرے افراد کو زخمی بھی کردیا تھا۔ مجرم نے واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے پر یہ ہلاکتیں کی تھیں۔ لودی شہر میں مجرم نے انیس فروری سن 2015 کو چالیس ہزار یوان کی عدم ادائیگی پر یہ واردات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT