Monday , October 22 2018
Home / دنیا / میکسیکو میں بس حادثہ ، 12 سیاح ہلاک

میکسیکو میں بس حادثہ ، 12 سیاح ہلاک

میکسیکوسٹی۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بس جس میں کچھ سیاح سوار تھے، جو انہیں ایک امریکی کروز جہاز سے آثار قدیمہ کے ایک مقام تک لے جارہی تھی، حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جن میں اکثریت بیرونی سیاحوں کی ہے۔ ریاستی حکام نے آج یہ بات بتائی اور یہ بھی کہا کہ حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 18 ہے۔ مہلوکین اور زخمی ہونے والوں میں امریکہ، سویڈن اور برازیل کے سیاح شامل ہیں۔ حادثہ کے وقت بس میں مجموعی طور پر 31 مسافرین سوار تھے اور اس وقت سڑک پر زیادہ ٹریفک بھی نہیں تھی۔ اب تک حادثہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چلا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

برطانیہ میں داعش کے
خودکش بم بردار کے بھائی کو جیل
لندن ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) داعش کے خودکش بم بردار کے امریکی نژاد بھائی کو آج دہشت گرد کارروائیوں کی پاداش میں 10 سال کی جیل کی سزاء سنائی گئی ہے۔ محمد عوان کو شفیلڈ کراون کورٹ نے یہ سزاء سنائی۔ دہشت گرد کارروائیوں کیلئے تیاری کرنے میں ملوث پائے جانے کے بعد 24 سالہ رضوان عوان کے بھائی دراصل گذشتہ سال عراق میں ایک حملہ میں ملوث تھے جو آئی ایس خودکش بم بردار کا بھائی ہے۔ اس حملہ میں 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جج نے کہا کہ مجھے اس سزاء کا اعلان کرتے ہوئے مکمل طور پر اطمینان ہورہا ہے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT