Saturday , December 15 2018

میکسیکو میں بورڈنگ اسکول پر چھاپہ، 462 بچے آزاد

میکسیکو سٹی ۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنسی زیادتیوں کے واقعات کی چھان بین کے ضمن میں میکسیکو کی پولیس نے ایک بورڈنگ اسکول پر چھاپہ مارا ہے۔ تفتیشی افسر توماس زیرون نے بتایا ہے کہ زامورا نامی علاقے میں قائم اس اقامت خانے سے 462 بچوں کو آزاد کرایا گیا ہے، جن میں سے138 بالغ ہیں۔ زیرون کے مطابق ان بچوں کو زبردستی وہاں رکھا گیا تھا اور انہی

میکسیکو سٹی ۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنسی زیادتیوں کے واقعات کی چھان بین کے ضمن میں میکسیکو کی پولیس نے ایک بورڈنگ اسکول پر چھاپہ مارا ہے۔ تفتیشی افسر توماس زیرون نے بتایا ہے کہ زامورا نامی علاقے میں قائم اس اقامت خانے سے 462 بچوں کو آزاد کرایا گیا ہے، جن میں سے138 بالغ ہیں۔ زیرون کے مطابق ان بچوں کو زبردستی وہاں رکھا گیا تھا اور انہیں جنسی زیادتی کے علاوہ انسانیت سوز سلوک کا بھی سامنا تھا۔ تفتیشی افسر کے بقول ان بچوں سے بھیک بھی منگوائی جاتی تھی۔ اس سلسلے میں اسکول کی سربراہ اور 8ملازمین کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

ایران کیساتھ نیوکلیئر معاہدہ 20 جولائی تک مشکل
ویانا ( آسٹریا)۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازعہ نیوکلیئر پروگرام کے حوالے سے 20 جولائی کی قطعی آخری مہلت تک کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن دکھائی نہیں دے رہا، اور اس میں توسیع کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک مغربی سفارت کار نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات مزید کئی ماہ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 جولائی کی قطعی مہلت تک مغربی ممالک اور ایران کا کسی معاہدے تک پہنچ جانا ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

TOPPOPULARRECENT