Friday , October 19 2018
Home / دنیا / میکسیکو میں زیرتعمیر شاپنگ مال منہدم ، سات ہلاک

میکسیکو میں زیرتعمیر شاپنگ مال منہدم ، سات ہلاک

مانیٹری (میکسیکو) ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے شہر مونٹیری میں ایک زیرتعمیر شاپنگ مال منہدم ہوگیا جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 افراد کو لاپتہ بتایا گیا ہے۔ دریں اثناء مقامی کونسل کے سکریٹری جنیاروگارشیا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 15 افراد اس حادثہ میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے تمام افراد تعمیری مزدور تھے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہیکہ اس تین منزلہ شاپنگ مال کی تعمیر کیلئے قانونی طور پر باقاعدہ لائسنس حاصل نہیں کیا گیا تھا۔ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر ملبہ سے باہر نکال کر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ ہنگامی حالات کے تحت کام کرنے والے 150 پرسونل ملبہ میں پھنسے ہوئے مزید افراد کو تلاش کررہے ہیں۔ یاد رہیکہ ماہ جولائی میں میکسیکوسٹی کے جنوبی علاقہ میں ایک نیا شاپنگ مال افتتاح کے کچھ روز ہی بعد ہی جزوی طور پر منہدم ہوگیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT