Friday , July 20 2018
Home / دنیا / میکسیکو میں میڈیا کے خلاف تشدد میں صحافی کاقتل

میکسیکو میں میڈیا کے خلاف تشدد میں صحافی کاقتل

میکسیکو سٹی، 14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) میکسیکو میں صحافیوں کے خلاف جاری تشدد کے دوران ہفتہ کو شمالی صوبہ تمولپس میں ایک صحافی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ میکسیکو میڈیا اہلکاروں کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں شامل ہے ۔محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نوایوو لاریڈو شہر میں ہفتہ کودوپہر کارلوس ڈومنگیز نامی ایک ذرائع ابلا غ کے ملازم کو قتل کر دیا گیا۔ اٹارنی جنرل کے دفتر نے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہے کہ کہیں صحافت کے پیشے کی وجہ سے ہی تو ان کوقتل نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT