Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / میکسیکو میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، سات افراد ہلاک

میکسیکو میں ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، سات افراد ہلاک

میکسیکو سٹی، ۔ 7 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے ڈورنگو میں فوج کے ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کے شکارکا ہوجانے سے اس میں سوار سات افراد کی موت واقع ہوگئی اور ایک دیگر شدید طور پر زخمی ہوگیا۔وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں کہا کہ بیل 412 ماڈل کا ایک ہیلی کاپٹر ڈورنگو سے چار کلو میٹر دور شمال میں ایک مشقی پرواز کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ میں ایک شخص کو بچالیا گیا ہے اور اسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے باقی سات افراد کی نعشوں کی تلاش جارہی ہے۔ فوج حادثہ کی تفتیش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT