Monday , October 22 2018
Home / دنیا / میکسیکو میں 7.2 شدت کا زلزلہ ، کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں

میکسیکو میں 7.2 شدت کا زلزلہ ، کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں

میکسیکو سٹی ۔17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی اور وسطی میکسیکو میں زلزلہ کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد میکسیکوسٹی میں فوری چوکسی کے الارم بجائے گئے جس کے بعد کئی عمارتوں سے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ۔ میکسیکو کے نیشنل سیسمولوجیکل سرویس اور یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ ریختر پیماء پر اس کی شدت 7.2 نوٹ کی گئی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں یہاں آئے زلزلہ نے کافی تباہی مچائی تھی جس میں کئی عمارتیں تاش کے پتوں کی طرح ڈھیر ہوگئی تھیں اور 465 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اُسی سانحہ کو یاد کرکے لوگ خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ۔ یو ایس نیشنل ویدھر سرویس نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT