Wednesday , December 12 2018

میکسیکو نے امریکہ کی تارکین وطن پالیسی کی مذمت کی

میکسیکو سٹی، 23 فروری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو نے ان تارکین وطن کو جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں امریکہ سے نکالنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ نے منگل کویہ اعلان کیا تھا کہ امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر لوگوں کو ملک چھوڑ ناہو گا۔ میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس ویدیگرے نے کہا کہ ایک حکومت کی طرف سے مسلط کیاگیا یک طرفہ فیصلہ ان کا ملک کبھی قبول نہیں کر سکتا۔ یہ معاملہ ایسے وقت طول پکڑکیا گیاہے جب امریکہ کے دو اعلی اہلکار میکسیکو کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس نے کہا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹرلرسن اور وزارت داخلہ کے سربراہ جان کیلی میکسیکو کے حکام سے بات کریں گے اور تارکین وطن سے متعلق نئی ہدایات کو نافذ کریں گے ۔ مسٹر ویدیگرے نے بدھ کو کہا کہ ہم لوگ اسے قبول نہیں کر رہے ہیں کیونکہ یہ میکسیکو کے مفاد میں نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT