میکسیکو کی سرحد بندکردینے کی ڈونالڈ ٹرمپ کی دھمکی

واشنگٹن، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ر ڈونالڈ ٹرمپ نے غیر قانونی پناہ گزینوں کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے ضرورت پڑنے پر میکسیکو کی سرحد کوبند کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ ٹرمپ نے امریکہ کی جنوبی سر حد سے وسطی امریکہ کے سب سے زیادہ غریب ممالک سے ہزاروں پناہ گزینوں کے میکسیکو کے راستے پناہ لینے کے لئے ملک کی طرف بڑھنے کی رپورٹ کے درمیان ہفتہ کو یہ بیان دیا۔اندازہ ہے کہ تین لاطینی امریکی ممالک ال سلواڈور، ہونڈوراس اور گوئٹے مالا سے پانچ ہزار سے سات ہزار کے درمیان پناہ گزینوں کا قافلہ امریکہ کی طرف بڑھ رہا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے انہیں روکنے کے لئے جنوب مغربی سرحد پر فوج تعینات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا کہ اگر کوئی راستہ نہیں بچتا ہے تو ملک کی جنوبی سرحد کو بند کر دیا جائے گا۔ امریکہ دہائیوں سے جاری اس خطرناک صورت حال کو اور برداشت نہیں کر سکتا۔غیر قانونی پناہ گزینوں سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے احتیاطی قدم کافی مھنگے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا‘‘ضرورت پڑنے پر میکسیکو کی سرحد کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا’’۔امریکی صدر نے کہا‘‘جب تک عدالت سے منظوری نہیں مل جاتی ہے تب تک جنوبی سرحد سے ایک بھی پناہ گزین کو امریکہ میں گھسنے نہیں دیا جائے گا. قانونی طور پر آنے والے لوگوں کو ہی امریکہ میں آنے کی اجازت ہے ۔ ہماری بہت سخت پالیسی ہے غیر قانونی طریقے سے آنے والے لوگوں کو پکڑو اور حراست میں لو۔امریکہ میں پناہ گزینوں کو نہیں بھیجا جائے ، سبھی میکسیکو میں رہیں’’۔اس سے ایک دن قبل‘ واشنگٹن پوسٹ ’کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو انتظامیہ، ٹرمپ انتظامیہ کے ‘میکسیکو میں رہو’ کی تجویز کو قبول کر لیا ہے ۔ اس کے تحت ایسے پناہ گزین جو جنوبی سرحد سے امریکہ میں پناہ لینا چاہتے ہیں وہ اس کی اجازت ملنے تک میکسیکو میں رہ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT