Friday , December 15 2017
Home / دنیا / میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی عنقریب تعمیر

میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی عنقریب تعمیر

واشنگٹن۔ 28اکتوبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں میں سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کا وعدہ بھی بہت جلد پورا کرنے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جہاں سفری پابندیوں، اسلامی شدت پسندی کا خاتمہ، ایران معاہدہ اور سب سے پہلے امریکہ جیسے وعدے پورے کر ہے ہیں وہیں میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا وعدہ بھی بہت جلد پورا کرنے جا رہے ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود تعمیراتی کمپنیوں نے دیوار کے آٹھ مختلف ڈیزائن تیار کر کے صدر ٹرمپ کو پیش کر دیئے ہیں، جن میں سب سے چھوٹی دیوار اٹھارہ فٹ جبکہ سب سے اونچی دیوار کا ڈیزائن تیس فٹ رکھا گیا ہے، ڈیزائنز میں آدھی دیوار کونکریٹ جبکہ بقیہ پر دیگر مواد استعمال ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT