Thursday , April 26 2018
Home / دنیا / میکسیکو کی سرحد پر نیشنل گارڈس تعینات کرنے ٹرمپ کا حکم

میکسیکو کی سرحد پر نیشنل گارڈس تعینات کرنے ٹرمپ کا حکم

واشنگٹن ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک ایسے حکم عاملہ پر دستخط کریں گے جس کے تحت نیشنل گارڈس کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ امریکہ کی میکسیکو سے لگی سرحد پر چوکسی میں اضافہ کریں تاکہ سخت سیکوریٹی کے بعد غیرقانونی طور پر میکسیکو سے امریکہ آنے والوں کو روکا جائے۔ ہوم لینڈ سیکوریٹی سکریٹری کرسٹین نیلسن نے وائیٹ ہاؤس میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ میکسیکو سے غیرقانونی طور پر امریکہ آنے والوں کا خطرہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے اور اب بھی یہ حقیقتاً موجود ہے۔ منشیات، خطرناک گروہوں کی سرگرمیاں، مختلف ممالک میں سرگرم مجرمانہ تنظیمیں اور غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی سرگرمیاں عرصہ دراز سے جاری ہیں جن کا سدباب امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔ اگر منشیات کی اسمگلنگ امریکہ میں کی جارہی ہے تو اس سے نہ صرف امریکی سماج بلکہ خصوصی طور پر بچوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی قوانین کے ساتھ جو کھلواڑ کیا جارہا ہے وہ بھی ناقابل قبول ہے لہٰذا آج ہمیں اس موضوع پر کچھ مزید بات کرنے کی ضرورت ہے۔ کرسٹین نیلسن نے مسکراتے ہوئے اخباری نمائندوں سے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں صدر موصوف آج ایک حکم عاملہ پر دستخط بھی کریں گے لہٰذا اب یہ کہناد رست ہیکہ عمل کا وقت آ گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT