Friday , June 22 2018
Home / دنیا / میکسیکو کی صدارتی امیدوار سڑک حادثہ میں زخمی

میکسیکو کی صدارتی امیدوار سڑک حادثہ میں زخمی

میکسیکو ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کی آزاد صدارتی امیدوار ماری چوائے پیٹریشیو ایک سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئیں۔ علاوہ ازیں ان کے قافلہ میں شامل ایک خاتون کی ہلاکت اور مزید دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ دریں اثناء دی نیشنل انڈیجنبئیس کونسل نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ پیئریشیو اور دیگر 10 افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی سڑک حادثہ کا شکارہوگئی جس میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جس کی ہنوز شناخت نہیں ہوئی ہے ۔

 

نقلی سگریٹس اسمگل کرنے والے دو ہندوستانیوں کو سزا
واشنگٹن ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فلوریڈا کی ایک وفاقی عدالت نے دو ہندوستانیوں کو نقلی سگریٹس امریکہ اسمگل کرنے کی سازش میں ملوث پائے جانے پر فی کس دو سال سزائے قید سنائی ہے جن کے نام ابھیشیک شکلا اور ہریش پنچال بتائے گئے ہیں۔ انہوں نے 68000 نقلی سگریٹوں کے کارٹونس امریکہ کی مشہور و معروف سگریٹ ساز کمپنی نیوپورٹ سگریٹس کے ٹریڈمارک کا استعمال کرتے ہوئے امریکہ میں اسمگل کئے۔

TOPPOPULARRECENT