Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / میکسیکو کی پیشقدمی، کروشیا ورلڈ کپ سے باہر

میکسیکو کی پیشقدمی، کروشیا ورلڈ کپ سے باہر

براسیلیا ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ اے میں میکسیکو کروشیا کو اہم میچ میں دوگول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔میکسیکو کو دوسرے مرحلے میں رسائی کے لئے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا لیکن کامیابی کی صورت میں اسے تین نشانات مل گئے۔کروشیا اس میچ میں 3-1 گول سے شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔رسیف

براسیلیا ۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ اے میں میکسیکو کروشیا کو اہم میچ میں دوگول سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔میکسیکو کو دوسرے مرحلے میں رسائی کے لئے صرف ایک پوائنٹ درکار تھا لیکن کامیابی کی صورت میں اسے تین نشانات مل گئے۔کروشیا اس میچ میں 3-1 گول سے شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا ہے۔رسیف میں منعقدہ اس میچ میں کروشیا نے میچ کے آغاز میں بہتر کھیل کا مظاہرہ اورگیند پر کنٹرول کے ساتھ میکسیکو کے گول پر کئی حملے بھی کئے۔تاہم کروشیا کے فارورڈز ’ناقص فنشنگ‘ کی وجہ سے مڈ فیلڈ کے اچھے کھیل سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔پہلے ہاف کے ابتدائی 15 منٹ کے بعد میکسیکو کی ٹیم کھیل میں واپس آئی تو تین منٹ میں دو بہتر جوابی حملے کئے۔پہلے تو میچ کے 16ویں منٹ میں میکسیکو کے ہریرا کی ڈی کے باہر سے لگائی گئی کک کروشیا کے گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگئی اور تین منٹ بعد ہریرا نے ہی گول کیپر کی کمزور طرف اچھا پاس دیا لیکن اس سے پہلے کہ پیرالتا اسے گول میں پہنچاتے ان کا پیر پھسل گیا۔پہلے ہاف کے اختتام پر میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا اور دونوں ٹیموں نے اس ہاف میں گول کرنے کے کم از کم فی کس دو مواقع ضائع کئے۔

دوسرے ہاف میں میکسیکو نے زیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا جس کا نتیجہ کپتان رافل مارکیز کے گول کی شکل میں حاصل ہوا۔مارکیز نے 72ویں منٹ میں کارنر پر ہیڈ لگا کر گیند کروشیا کے گول میں پہنچائی۔اس گول نے میکسیکو کی ٹیم میں ایک نئی جان بھر دی اور صرف تین منٹ بعد آندریس گورڈاڈو نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دوگنی کر دی۔کھیل کے 82ویں منٹ میں ہاویئر ہرنینڈز نے گول کر کے میکسیکو کی فتح یقینی بنا دی۔کروشیا کی جانب سے 87ویں منٹ میں ایوان پیرسچ نے گول کر کے میکسیکو کی برتری کم کر دی۔اس کے دو منٹ بعد ریفری نے ریبچ کو فاؤل پر سرخ کارڈ دکھا کر گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا اور کروشیائی ٹیم باقی چند منٹ دس کھلاڑیوں سے کھیلی۔میکسیکو کے گول کیپر اوچوا نے اس میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ وہ اس ٹورنمنٹ میں اب تک واحد کیپر ہیں جس کے خلاف گول نہیں ہوا ہے۔دوسرے راؤنڈ میں میکسیکو کا مقابلہ گروپ بی میں سرفہرست رہنے والی ہالینڈ کی ٹیم سے ہوگا جس نے اس ورلڈ کپ میں اپنی شاندار کارکردگی سے خود کو اس ٹورنمنٹ کی پسندیدہ ٹیموں میں شامل کروا لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT