Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / میکسیکو کے ساحل کو طوفان کا خطرہ

میکسیکو کے ساحل کو طوفان کا خطرہ

منزانیلو ۔ 23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے وسطی بحرالکاہل کے ساحل کے قریب طوفان پیٹریشیا تیزی سے پہنچ رہا ہے اور موسمی ماہرین نے تباہ کن نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حکام نے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ ملک کے ایک کلیدی بندرگاہ منزانیلو میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے۔ اس دوران طوفان کے خطرات میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔ میامی کے موسمیاتی مرکز نے وارننگ دی ہیکہ تباہ کن لہروں سے شدید نقصانات پہنچ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT