Tuesday , August 21 2018
Home / دنیا / میکسیکو : ہیلی کاپٹر حادثہ میں گورنر اور وزیر بال بال بچ گئے

میکسیکو : ہیلی کاپٹر حادثہ میں گورنر اور وزیر بال بال بچ گئے

میکسیکو سٹی ،17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہیلی کاپٹر جس میں گورنر اور میکسیکو کے وزیر داخلہ سوار تھے ، طاقتور زلزلہ کے مبدا کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں زمین پر دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ وزیر داخلہ الفانسو نواریت اوراوکزاکااسٹیٹ کے گورنر الیجنڈرو مورات بال بال بچ گئے۔ یہ قائدین زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے نکلے تھے کہ اچانک خود اُن کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ بدقسمتی سے ایسے دو افراد ہلاک ہوگئے جو ہیلی کاپٹر میں سوار نہیں تھے بلکہ اپنی موت سے بے خبر زمین پر چل رہے تھے

TOPPOPULARRECENT