Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / میکسیکو 8.2 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا، 15 ہلاک

میکسیکو 8.2 شدت کے زلزلہ سے دہل گیا، 15 ہلاک

میکسیکو سٹی ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک طاقتور زلزلہ جس کی شدت ریختر پیمانہ پر 8.2 ریکارڈ کی گئی، میکسیکو کو دہلانے کی وجہ بن گیا۔ کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ صدر میکسیکو نے سونامی کا انتباہ جاری کردیا ہے۔ انکے بموجب یہ زلزلہ گذشتہ 100 سال میں سب سے بڑا شدید زلزلہ تھا۔ ہنگامی ردعمل کیلئے ارکان عملہ کو چوکس کردیا گیا ہے۔ امریکہ کے ارضیاتی سروے میں اس شدت کو 8.1 ظاہر کیا ہے۔ اس زلزلہ سے ملک کے بیشتر حصے تقریباً پورا ملک دہل کر رہ گیا۔ زلزلہ کا مبدا 800 کیلو میٹر کے فاصلہ پر میکسیکو سٹی کے شمال میں تھا جہاں پر لوگ اپنے گھروں سے نکل کر بھاگ کھڑے ہوئے کیونکہ عمارتیں اور مکان لرزنے لگے تھے۔

TOPPOPULARRECENT