Thursday , January 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / میکس ویل ‘گیل اور مجھ سے زیادہ خطرناک : سہواگ

میکس ویل ‘گیل اور مجھ سے زیادہ خطرناک : سہواگ

کٹک۔8مئی(سیاست ڈاٹ کام ) بغیر کسی بحث کے ہندوستان کے سب سے جارحانہ اوپنر قرار دیئے جانے والے ویریندر سہواگ نے یہ کہنے میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی کہ کنگس الیون پنجاب کے ان کے ساتھی کھلاڑی گلین میکس ویل ‘ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپنر کریس گیل اور ان سے زیادہ خطرناک بیٹسمین ہیں ۔ آئی پی ایل رواں ساتویں ایڈیشن میں وہ چار مرت

کٹک۔8مئی(سیاست ڈاٹ کام ) بغیر کسی بحث کے ہندوستان کے سب سے جارحانہ اوپنر قرار دیئے جانے والے ویریندر سہواگ نے یہ کہنے میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی کہ کنگس الیون پنجاب کے ان کے ساتھی کھلاڑی گلین میکس ویل ‘ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپنر کریس گیل اور ان سے زیادہ خطرناک بیٹسمین ہیں ۔ آئی پی ایل رواں ساتویں ایڈیشن میں وہ چار مرتبہ سنچری کے قریب اسکور کئے ہیں اور فی الحال ٹورنمنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں پہلے مقام پر فائز ہے ۔ سہواگ سے جب سوال کیا گیا کہ وہ اپنے ابتدائی دور میں میکس ویل کی طرح جارحانہ بیٹسمین تھے تو انہوں نے فوراً اس کا انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’نہیں ‘نہیں میں میکس ویل جیسا خطرناک بیٹسمین نہیں تھا ۔

میری بیٹنگ جارحانہ انداز پر مشتمل تھی ‘‘ ۔ سہواگ سے جب پوچھا گیا کہ میکس ویل کی بیٹنگ میں انہیں سب سے زیادہ کیا پسند ہے ۔تو سہواگ نے کہا کہ ’’ میکس ویل کی بیٹنگ کا انداز اس لئے پسند ہے کہ وہ اپنے کھیل کے متعلق بہت زیادہ فکر مند نہیں رہتے ‘ کیونک میکس ویل کو کرکٹ سے زیادہ گولف کی زیادہ فکر رہتی ہے جس کیلئے وہ گولف کی زیادہ پریکٹس کرتے ہیں ‘‘ ۔ میکس ویل کو گیل پر ترجیح دینے کے علاوہ انہوں نے ٹیم کے ایک اور ساتھی کھلاڑی ڈیوڈ ملر کی بھی ستائش کی اور کہا کہ جب یہ دو بیٹسمین اپنے ردھم میں رہتے ہیں تو پھر انہیں روکنا تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے ۔ چینائی کے خلاف گذشتہ مقابلہ میں کنگس الیون پنجاب نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی جس میں سہواگ نے 23گیندوں میں 30رنز اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کی لیکن ان کا کہنا ہے کہ ان سے ایک بہتر اننگز ہنوز باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT