Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / میک ان انڈیا تقاریب ‘ ادھو ٹھاکرے نظر انداز

میک ان انڈیا تقاریب ‘ ادھو ٹھاکرے نظر انداز

ممبئی 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے کو ممبئی میں منعقد ہونے والے میک ان انڈیا ویک کی تقاریب میں مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔ ان تقاریب کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کل ممبئی پہونچنے والے ہیں اور وہ ایم ایم آر ڈی اے گراونڈ باندرہ کرلا کامپلکس میں میک ان انڈیا تقاریب کا افتتاح کرینگے ۔ اس کے بعد ورلی میں نیشنل اسپورٹس کلب میں بھی ایک تقریب منعقد ہوگی ۔ نریندر مودی ٹرف کلب مہالکشمی ریس کورس میں ایک عشائیہ میں بھی شرکت کرینگے ۔ مہاراشٹرا کے چیف سکریٹری سوادھین کشتریہ نے کہا کہ تقریبا 800 اہم شخصیتوں کو جن کا ملک بھر سے اور بیرونی ممالک سے تعلق ہے اس عشائیہ میں مدعو کیا گیا ہے ۔ ان مہمانوں میں مختلف ممالک کے وزرائے اعظم ‘ صنعتکار ‘ منتخبہ سیاستدان اور اعلیٰ سرکاری عہدیدار شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT